28 مئی، 2025، 1:10 PM

صہیونی حکومت پہلی بار بحری ڈرون استعمال کرنے پر مجبور

صہیونی حکومت پہلی بار بحری ڈرون استعمال کرنے پر مجبور

صہیونی حکومت مقبوضہ علاقوں میں مقاومتی کارروائیوں کے مقابلے میں ناکامی کے بعد پہلی بار بغیر پائلٹ بحری ڈرونز کے استعمال پر مجبور ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پہلی بار مقبوضہ فلسطین کی سمندری حدود میں بغیر انسان کے چلنے والے بحری ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔

صہیونی حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد سمندری صورت حال کی مکمل نگرانی اور اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنا ہے۔ یہ ڈرونز بحری خطرات کا تجزیہ کرنے اور صہیونی حکومت کے اسٹریٹیجک وسائل کی حفاظت کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج کی کامیاب عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو فضائی اور بحری محاصرے کا سامنا ہے۔ یمنی فوج مقبوضہ علاقوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنارہی ہے، جس سے صہیونی بندرگاہوں کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں غزہ کے خلاف ۲۰ ماہ سے جاری جنگ میں صہیونی حکومت اپنی تمام تر عسکری طاقت کے باوجود فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

News ID 1933026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha