25 مئی، 2025، 9:57 PM

لبنان کی طاقت مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں میں ہے، انصار اللہ

لبنان کی طاقت مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں میں ہے، انصار اللہ

یمن کی انصار اللہ نے جنوبی لبنان کی صیہونی قبضے سے آزادی کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے مزاحمت کو اس ملک کی خودمختاری کے لئے ضروری قرار دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل، لبنان کی اسلامی مزاحمت اور اس ملک کے عوام کو آزادی کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دن اسلامی مزاحمت کی فتح صیہونی دشمن کے خلاف عرب اسلامی جنگ کے فریم ورک کے اندر ایک اہم اسٹریٹجک پیشرفت ہے۔ حزب اللہ کی فتح سے عرب اور اسلامی دنیا کا اپنی طاقت پر اعتماد بحال ہوا اور خطے کا جنگی توازن بدل گیا۔

  انصار اللہ کے بیان میں نے مزید کہا گیا کہ حزب اللہ اور مزاحمت کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ ہم شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے، ہم لبنان اور اس کی بہادر اسلامی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی رژیم کے لبنانی سرزمین پر جاری حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

 یمن کی انصار اللہ کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم لبنانیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اسلامی مزاحمت کی قدر کریں، لبنان کی طاقت اس کی مزاحمت اور صیہونی دشمن کے خلاف جنگ کا توازن قائم کرنے والے ہتھیاروں میں مضمر ہے۔

News ID 1932952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha