24 مئی، 2025، 4:17 PM

امریکا کی یورپی یونین کے ذریعے چین کے خلاف کارروائی کی ناکام کوشش

امریکا کی یورپی یونین کے ذریعے چین کے خلاف کارروائی کی ناکام کوشش

باخبر ذرائع نے امریکی حکومت کی جانب سے یورپی یونین کو چین کے خلاف کارروائی پر راضی کرنے کی ناکام کوششوں کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وال سٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکومت یورپی یونین کو چین سے اشیا کی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں امریکی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں، امریکی حکومت کو ابھی تک یورپی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ملی کہ وہ چین کے خلاف ایسی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ یہ کارروائی یورپ کی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور فریقین کے درمیان تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوں گے۔

News ID 1932914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha