22 مئی، 2025، 8:15 PM

اگر تل ابیب نے ایران پر حملہ کیا تو اسے تباہ کن جواب ملے گا، جنرل نائینی

اگر تل ابیب نے ایران پر حملہ کیا تو اسے تباہ کن جواب ملے گا، جنرل نائینی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اسرائیلی رژیم کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حملے کا مقبوضہ علاقوں کے اندر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نائینی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے تباہ کن جواب ملے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی کے مقابلے میں ایران کی فوجی طاقت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ہم گزشتہ سالوں کے مقابلے مختلف پہلوؤں سے مضبوط ہوئے ہیں، اور ہماری فوجی پیشرفت حیرت انگیز ہے۔

سپاہ پاسدارن کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی رژیم کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک دنیا اور خطے میں استحکام بحال نہیں ہو گا۔

News ID 1932868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha