6 مئی، 2025، 4:32 PM

ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو؛ تہران واشنگٹن مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو؛ تہران واشنگٹن مذاکرات پر تبادلہ خیال

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور روس کے صدور نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ایران امریکہ مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ایران امریکہ مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران اور امریکہ کے درمیان "منصفانہ معاہدے" تک پہنچنے کے لئے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

کریملن سے جاری رپورٹ کے مطابق  فریقین نے توانائی کے بڑے منصوبوں کی ترقی سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1932453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha