23 اپریل، 2025، 2:23 PM

ایران اور آذربائیجان گہرے اور پائیدار رشتوں میں جڑے ہیں، صدر پزشکیان

ایران اور آذربائیجان گہرے اور پائیدار رشتوں میں جڑے ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے تہران اور باکو کے درمیان تعلقات کو گہری اور پائیدار دوستی کی بنیاد قرار دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور آذربائیجان کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات گہری اور پائیدار دوستی پر استوار ہیں۔ 

ایران اور آذربائیجان کے درمیان بات چیت کے موضوعات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک رابطہ اجلاس آج صدر پزشکیان کے دورہ باکو سے قبل منعقد ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

 اجلاس کے آغاز میں ایرانی صدر کے  مشیر مہدی صانعی نے آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت  کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ 

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے موجودہ اہم ترین مواقع کا خاکہ پیش کیا۔

News ID 1932111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha