مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے رہنما عبدالمجید عمار نے کہا ہے کہ ہم اسلامی مزاحمت کے سینئر کمانڈر حسین عطوی کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر غاصب رژیم کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن کے جنگی جرائم امریکہ کی حمایت سے جاری ہیں جو کہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک کی کمزوری اور عالمی برادری کی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔
عمار نے کہا کہ صیہونی رژیم جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، لبنانی حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے۔
انہوں نے شہید کمانڈر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ