مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران روس کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صدر پیوٹن سے بہت اچھی اور طویل ملاقات رہی اور انہیں رہبر معظم انقلاب کا تحریری پیغام پہنچایا۔"
عراقچی نے کہا کہ یہ صدر پوٹن اور پوری دنیا کے لیے ایک پیغام تھا کہ ایران روس کو اپنا اہم اور اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے اور اہم امور پر مشاورت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید تاریخ میں کبھی بھی ایران اور روس کے درمیان اتنے قریبی اور مضبوط تعلقات نہیں رہے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ماسکو میں ایک جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جمعرات کو ماسکو پہنچے جہاں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا تحریری پیغام پہنچایا۔
آپ کا تبصرہ