مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی کردستان ریجن کے صدر نیچیروان بارزانی نے عید الفطر کے موقع پر رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو الگ الگ پیغامات میں مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے صدر پزشکیان کے نام تہنیتی پیغام میں ایرانی قوم کے لیے خیر و برکت اور امن و استحکام کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
بارزانی نے اپنے پیغام میں ایران اور کردستان ریجن کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطے کی تمام اقوام کے لئے امن و استحکام اور ایک بہتر مستقبل کی امید کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ