30 مارچ، 2025، 1:26 PM

مسلح مقاومت ہماری ریڈ لائن ہے، رہنما حماس

مسلح مقاومت ہماری ریڈ لائن ہے، رہنما حماس

حماس کے اعلی رہنما خلیل الحیہ نے مسلح مزاحمت کو اپنی جماعت کی سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ مسلح مزاحمت ایک سرخ لکیر ہے جس پر کسی بھی طور پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید مشکلات کے باوجود فلسطینی عوام کی اپنے وطن سے وابستگی سے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

حماس کے رہنما نے صہیونی حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو حکومت ہمیشہ وقت ضائع کرتی رہی ہے اور اپنی کرسی کو برقرار رکھنے کے لیے معاہدوں سے فرار اختیار کرتی رہی ہے۔

خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ صہیونی وزیر اعظم نے گذشتہ ایک سال کے دوران دھوکہ دہی سے تمام ثالثی کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی معاہدوں پر پاسداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا ہے، جبکہ قابض افواج نے بارہا اسے پامال کیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ مسلح مزاحمت ایک ریڈ لائن ہے جس پر کسی بھی لحاظ سے سمجھوتہ قبول نہیں ہے۔

News ID 1931494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha