مہر خبررساں خبررساں نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ نے یمن کے مختلف شہروں کو دوبارہ نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔
تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
المیادین کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے مجموعی طور پر الجوف، صنعا، اور صعدہ پر 24 حملے کیے۔
یمنی ذرائع کے مطابق امریکی فورسز نے محض 24 گھنٹوں کے دوران صنعا، عمران، صعدہ، الجوف، مأرب، اور حدیدہ کے صوبوں پر 71 حملے کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ