مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی حکام خاص طور پر وزیر جنگ کاٹز کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی کشی کی بدترین مثال قرار دیا۔
آئرلینڈ کے وزیر اعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یورپی ممالک سے کہا کہ وہ اس پٹی میں قتل و غارت اور جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی رژیم کے وحشیانے حملے تیسرے دن بھی جاری ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم 506 فلسطینی شہید اور 909 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ