18 مارچ، 2025، 3:35 PM

یوریشن اکنامک یونین کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ،80 فیصد ٹیرف ختم

یوریشن اکنامک یونین کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ،80 فیصد ٹیرف ختم

اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ 15 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یوریشین اکنامک کمیشن نے پیر کو ایف ٹی اے کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے توقع ہے کہ اس معاہدے سے شریک ممالک کے درمیان تجارت کو $12 بلین تک بڑھا دیا جائے گا۔

 اس اقتصادی بلاک کے بیلاروس، قازقستان، روس، کرغزستان اور آرمینیا رکن ہیں، جب کہ ایران مبصر ممالک میں شامل ہے۔ 

یوریشین اکنامک یونین کا یہ اعلان ایران اور EAEU کے درمیان ایف ٹی اے پر باضابطہ طور پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

 ایف ٹی اے کا مقصد حساس شعبوں کے لیے ٹیرف میں بتدریج کمی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایران اور ای اے ای یو کے رکن ممالک کے درمیان 80 فیصد سے زائد تجارتی اشیا پر ٹیرف کو ختم کرنا ہے۔

News ID 1931194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha