15 مارچ، 2025، 2:42 PM

امریکہ کی ٹیکساس یونیورسٹی میں دھماکہ، بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی+ ویڈیو

امریکہ کی ٹیکساس یونیورسٹی میں دھماکہ، بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی+ ویڈیو

امریکہ کی ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں دور تک کالے دھویں اور آگ کے شعلے دکھائی دئے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

 خوفناک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بھڑکتی آگ کے شعلے اور کالا دھواں فضا کو اپنی لپیٹ میں رہا ہے۔

دھماکہ یونیورسٹی کے مین ہول میں ہوا جس کے نتیجے میں پہلے زیرزمین چیمبر میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکہ سب سٹیشن پر ہوا ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکہ اسکول کے مین ہول پر ہوا تھا۔لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 فائر ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لئے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، تاہم ابھی تک دھماکہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

News ID 1931099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha