مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی شام میں دمشق پر قابض الجولانی گروہ کے جنگجوؤں اور مخالف گروہوں کے درمیان شدید اور خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
الجولانی رژیم کے ایک عسکری ذریعے نے تصدیق کی کہ صوبہ درعا کے شہر الصنمین میں ہونے والی ان جھڑپوں میں الجولانی رژیم کی وزارت دفاع کے کئی اہلکار مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔
ذریعے نے مزید کہا کہ الجولانی کی فوج نے اس لڑائی میں کئی مسلح افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ