مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت کے شمعون اسٹیڈیم میں شہدائے مقاومت، سید حسن نصراللہ اور سید صفی الدین کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
تشییع جنازہ میں مزاحمت کے ہزاروں حامیوں نے شرکت کی اور آہوں و سسکیوں کے ساتھ شہداء کو الوداع کہا۔
المیادین ویب سائٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ، سیدِ شہدائے مقاومت کی تشییع میں تقریباً 14 لاکھ افراد شریک تھے۔
بیروت میں تقریب کے منتظمین نے بھی تصدیق کی ہے کہ شرکاء کی تعداد کا تخمینہ 14 لاکھ لگایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ