13 فروری، 2025، 2:34 PM

ایران دشمن کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا، جنرل وحیدی

ایران دشمن کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا، جنرل وحیدی

ایران کی ائیر فورس کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے سینئر کمانڈر جنرل حامد وحیدی نے تہران کی شہید ستاری ایروناٹیکل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران دشمن کو خبردار کیا کہ ذرا سی حماقت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا کے تمام ممالک اور دشمنوں کو بتانا چاہتا ہے کہ اس کی عسکری ڈکٹرائن دفاعی نوعیت کی ہے۔ تاہم وہ دشمن کے کسی بھی حملے کا پوری طاقت سے جواب دے گا۔

 جنرل وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران ایران نے کامیابی کے ساتھ دشمنوں کی طرف سے لگائی گئی تمام دھمکیوں، سازشوں اور پابندیوں کا مقابلہ کیا اور ان پر قابو پالیا ہے اور آئندہ بھی دشمنوں کو رسوا کرے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی فضائیہ ایرو اسپیس کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

News ID 1930319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha