11 فروری، 2025، 7:56 AM

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضمانت دی ہے، نتن یاہو

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضمانت دی ہے، نتن یاہو

غاصب صہیونی وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ ملاقات میں ایران کو جوہری معاہدے تک رسائی سے روکنے اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے خلاف "پیجرز آپریشن" اور حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کارروائی سے امریکہ کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

نتن یاہو نے صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ کی حمایت سے اسرائیل خود کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔ اب اسرائیل اور امریکہ کے علاقائی مسائل پر ہم آہنگی پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے اپنی حالیہ ملاقات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری امریکی صدور کے ساتھ 20 ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات گزشتہ 20 ملاقاتوں میں سب سے زیادہ اہم تھی۔

News ID 1930260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha