5 فروری، 2025، 11:13 PM

آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے، کیوبا کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے، کیوبا کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

آج امریکی صدر کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی گستاخانہ تجویز کے جواب میں کیوبا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کیا جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈرگیوز نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو جبری منتقل کرنے کی گستاخانہ تجویز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کو اس مسئلے کا احترام کرنا چاہیے۔

 کیوبا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ تنازعہ کے خاتمے کا واحد ممکنہ متبادل مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو  تسلیم کرنا ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کے باشندوں کو مصر اور اردن میں آباد کرنے کی ضرورت کے حوالے سے اپنے بیانات کو دہرایا، جس پر بین الاقوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1930103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha