مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنیوا میں ایران کی کوششوں سے اقوام متحدہ کی سیاسی کونسل کی نگرانی میں یو پی آر ورکنگ گروپ کا 48واں اجلاس منعقدا ہوا۔
اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے انسانی حقوق سے متعلق مغربی ممالک کے دوہرے معیار اور غیر منصفانہ طریقہ کار پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک نے ہمیشہ ہمارے لئے دہشت گردی اور پابندیوں جیسے چیلنجز پیدا کرکے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک نے نہایت بے شرمی کے ساتھ، ہم پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور مزید دباؤ ڈالنے کے مقصد سے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کئے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے غزہ میں دسیوں ہزار سے زیادہ افراد کو قتل ہوتے دیکھا ہے اور اس دوران انسانی حقوق کے دعویدار ممالک نے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کے بجائے نہایت ڈھٹائی سے اس قاتل رژیم کی حمایت کی۔
اجلاس میں موجود دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اجلاس کے انعقاد پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارچ میں انسانی حقوق کونسل کے اگلے اجلاس میں سیاسی رویوں سے نمٹنے کے لیے مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر ایک واضح موقف پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ