مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں شماریاتی ادارے کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے بتایا کہ صہیونی دشمن کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے رہائشی سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے بڑے پیمانے پر غزہ کے ہاؤسنگ سیکٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
الثوابتہ نے کہا کہ صیہونی حملہ آوروں کے ہاتھوں دو لاکھ سے زیادہ رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جب کہ تین لاکھ سے زیادہ یونٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے جن کی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔
یہ اعدادوشمار صہیونی دشمن کی غزہ پر جارحیت کے ننتیجے میں ہاؤسنگ سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے ایک چھوٹے سے حصے کو ظاہر کرتے ہیں جس سے ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جب کہ ہزاروں نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا اور زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
آپ کا تبصرہ