20 جنوری، 2025، 8:37 PM

صیہونی حکومت مزاحمتی محور کی طاقت کو ختم نہیں کر سکتی، جنرل حاتمی

صیہونی حکومت مزاحمتی محور کی طاقت کو ختم نہیں کر سکتی، جنرل حاتمی

رہبر معظم انقلاب کے عسکری مشیر نے کہا: صیہونی حکومت کبھی بھی فوجی اور نظریاتی میدان میں حماس، اسلامی جہاد، حزب اللہ اور انصار اللہ کی طاقت کو ختم نہیں کر سکے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے عسکری مشیر جنرل امیر حاتمی نے ملک کی کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔

 امیر حاتمی نے کہا کہ صیہونی حکومت کو حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئی، وہ نہ صرف حماس اور حزب اللہ کو تباہ کرنے میں ناکام رہی بلکہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں بھی اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لئے پیچھے ہٹنا پڑا اور وہ جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ 

جنرل حاتمی نے کہا کہ جارح صیہونی  حکومت اقتصادی اور مالی اعتبار سے اس وقت تاریخ کے بدترین موڑ پر کھڑی ہے، معتبر ذرائع کے مطابق چار ہزار سے زیادہ تجارتی کمپنیاں اس حکومت کو چھوڑ چکی ہیں اور وہ اپنے جنگی اخراجات پورے کرنے کے لئے مغربی ممالک سے اربوں ڈالر قرض لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کبھی بھی عسکری اور نظریاتی میدان میں حماس، اسلامی جہاد، حزب اللہ اور انصار اللہ کی طاقت کو ختم نہیں کر سکے گی۔

News ID 1929725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha