12 جنوری، 2025، 5:18 PM

امریکی ڈاکٹروں کا غزہ کے عوام کے حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + ویڈیو

امریکی ڈاکٹروں کا غزہ کے عوام کے حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + ویڈیو

غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت سینکڑوں شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کے فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید تمام فلسطینی طبی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا وہ صیہونی جرائم پر فوری ایکشن لیں اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ پر غزہ کی پٹی میں زیر حراست ڈاکٹروں اور طبی عملے کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں درجنوں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔
 حراست میں لیے گئے افراد میں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ بھی شامل ہیں۔" 

News ID 1929526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha