11 جنوری، 2025، 3:21 PM

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے شعلے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لیں گے، انصار اللہ

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے شعلے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لیں گے، انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے خطے میں وسیع جنگ چھیڑنے کی امریکی پالیسی کے خلاف خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے پیچھے چھپے امریکی اہداف کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ جارحیت کا ہدف اس ملک کو کمزور کرنا اور غزہ کی حمایت سے روکنا ہے۔

یمنی رہنما نے مزید کہا: ہم فلسطین کی حمایت میں اپنی انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور طاقت کی زبان سے یمنیوں کو کبھی ڈرایا نہیں جاسکتا۔

البخیتی نے کہا: ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ ٹرمپ کے امریکہ میں اقتدار سنبھالنے سے حالات مزید کشیدہ ہو جائیں گے، کیونکہ اس نے مشرق وسطیٰ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکی دی ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جہنم کے یہ شعلے امریکہ تک پہنچ کر اس ملک کی بالادستی کو بھسم کر ڈالیں گے۔"

انہوں نے کہا: خطہ ایک مکمل جنگ کے دہانے پر ہے اور اس میں امریکہ اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔"

News ID 1929495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha