مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج پیر سے قطر کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل ستمبر میں انہوں نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ جے شنکر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ بیان کے مطابق 'وزیر خارجہ ایس جے شنکر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک قطر کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ جے شنکر کے دورے سے دونوں ملکوں کو دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا جس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ