25 دسمبر، 2024، 3:59 PM

اسرائیل کی شام میں دراندزی، مقامی ہتھیار ضبط کر لئے!

اسرائیل کی شام میں دراندزی، مقامی ہتھیار ضبط کر لئے!

اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ پر اپنے حملوں کو بڑھاتے ہوئے مقامی لوگوں کو اپنے ہتھیار قابض افواج کے حوالے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مہر نیوز نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقامی لوگوں کو ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا ہے۔

 مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے مزید فوجی سازو سامان شام کے صوبہ قنیطرہ میں منتقل کر دیا ہے۔

 مقامی لوگوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے صوبے کی مرکزی عمارت اور اہم تنصیبات پر قبضہ کرکے فوجی چھاونی میں تبدیلی کر دیا ہے۔ جب کہ ملک پر قابض دہشت گرد گروہ کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

News ID 1929066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha