23 دسمبر، 2024، 11:15 PM

مقبوضہ عسقلان اور تل ابیب کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

مقبوضہ عسقلان اور تل ابیب کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا مقبوضہ عسقلان اور تل ابیب میں دو اہم اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع" نے صیہونی رجیم کے خلاف نئے حملوں سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ عسقلان اور یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے دو اہداف کے خلاف فوجی کارروائیاں کیں۔

جنرل سریع نے واضح کیا کہ پہلی کارروائی میں مقبوضی عسقلان جب کہ دوسری کارروائی میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں آپریشنز  ہائی ٹیک ڈرونز کے ذریعے کئے گئے جو اللہ کے فضل سے اپنے اہداف پر لگے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمن کی انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1929028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha