18 دسمبر، 2024، 9:04 AM

اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں ایران مخالف قرارداد منظور

اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں ایران مخالف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

کینیڈا روایتی طور پر ہر سال ایران کے خلاف قرارداد پیش کرتا ہے۔ اس سال قرارداد میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قرارداد کے حق میں 80، مخالفت میں 27 ووٹ آئے جبکہ 68 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی قراردادیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس علامتی ہوتی ہیں اور ان پر عمل درآمد لازمی نہیں ہوتا۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی ریاست کی حمایت کرنے والا کینیڈا اس قرارداد کے ذریعے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔

ماضی میں بھی اوٹاوا نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

News ID 1928883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha