7 دسمبر، 2024، 7:26 PM

دمشق ائیرپورٹ معمول کے مطابق فعال اور پروازیں برقرار ہیں، شامی ذرائع

دمشق ائیرپورٹ معمول کے مطابق فعال اور پروازیں برقرار ہیں، شامی ذرائع

شامی ذرائع نے حمص کے جنوب مشرقی علاقے القریتین میں مسلح گروہوں کے داخلے کی تردید کرتے ہوئے دمشق ائیر پورٹ پر پروازوں کی معطلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے ایک فوجی ذریعے نے حمص کے جنوب مشرقی علاقے القریتین میں مسلح گروہوں کے داخلے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب شام کی نیوز ایجنسی سانا نے سیرین ایئرلائنز کے سربراہ کے حوالے سے بتایا: دمشق بین الاقوامی ائیرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے اور اس کی معطلی کے بارے میں بعض میڈیا ذرائع کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروازیں برقرار ہیں اور صورتحال معمول پر ہے۔

دریں اثناء شامی اپوزیشن نے دمشق کے مغرب میں واقع قصبے ارتوز اور اطراف کے علاقوں سے شامی فوج کی پسپائی کا دعویٰ کیا ہے۔
 

News ID 1928637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha