3 دسمبر، 2024، 12:01 PM

قاہرہ میں حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

قاہرہ میں حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

قاہرہ میں فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ اس نے قاہرہ مذاکرات میں فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان معاہدے کے کی ایک دستاویز حاصل کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق سوشل پروٹیکشن کمیٹی غزہ میں مختلف امور کے انتظام کی ذمہ دار ہے اور فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ مذکورہ کمیٹی غرب اردن، یروشلم اور غزہ میں عام فلسطینی سیاسی نظام کا حصہ ہے۔ اس کی تشکیل کا مطلب غزہ کو باقی فلسطینی علاقوں سے الگ کرنا نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل پروٹیکشن کمیٹی کے ارکان کا انتخاب آزاد اور ٹیکنوکریٹس میں سے کیا جائے گا اور اس میں 10 سے 15 ارکان ہوں گے۔

اس کمیٹی کے پاس تمام شعبوں میں فلسطینی عوام کی خدمت کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ضروری اختیارات اور وسائل ہوں گے۔

المیادین نے مزید کہا کہ کمیٹی کی سرگرمیاں قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد شروع ہوں گی۔

News ID 1928543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha