مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بٹالین نے اسرائیل کے ایک مرکاوا ٹینک کو غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں میزائل سے نشانہ بنایا۔
القسام کی جانب سے کہا گیا ہے: ہم نے 12 اسرائیلی فوجیوں کو شمالی غزہ کے بیت لاہیا شہر کے مرکز میں اینٹی پرسنل بم سے نشانہ بنایا۔ نیز غزہ کے شمالی علاقے الجوانی میں بھی 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
ادھر عسکری امور کے ماہر محمد الصمادی کا کہنا ہے: غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حماس کی سرنگیں اب بھی فعال ہیں۔ قسام اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اپنی زیر زمین سرنگوں کی ایک بڑی تعداد کی مرمت اور تعمیر نو میں کامیابی حاصل کی ہے غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے پیچھے گھات لگا کر قابض صیہونی فوج کے خلاف کارروائیاں کرتی ہیں اور مزاحمتی فورسز نے ان علاقوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ صہیونی افواج کو غزہ کے ایک علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فورسز کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن مقابلے میں ایک ٹینک یا پرسنل کیریئر کو تباہ کرنے کے لئے صرف 2 مجاہدین کافی ہیں۔"
آپ کا تبصرہ