4 نومبر، 2024، 8:01 PM

ایرانی صدر Cop29 کانفرنس میں شرکت کے لئے باکو کا دور کریں گے

ایرانی صدر Cop29 کانفرنس میں شرکت کے لئے باکو کا دور کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر Cop29 کانفرنس میں شرکت کے لئے اعلی وفد کے ہمراہ باکو کا دورہ کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹرینڈ نیوز کے حوالے سے  بتایا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان "COP29" کانفرنس میں شرکت کے لیے ایک  وفد کے ہمراہ باکو کا دورہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے Trend نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان باکو میں منعقد ہونے والی"Cop29" کانفرنس میں شرکت کریں گے.

ایرانی صدر کی اس کانفرنس کے موقع پر کئی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

رواں ہفتے اقوام متحدہ کے کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP29) کے ارکان کی کانفرنس کا 29 واں اجلاس آذربائیجان میں شروع ہوگا۔

پہلی سی او پی کانفرنس مارچ 1995 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہوئی تھی جس کا سیکرٹریٹ بون میں قائم کیا گیا۔

News ID 1927909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha