4 نومبر، 2024، 7:31 PM

تفتان حملے میں ملوث 80 فیصد دہشت گرد گرفتار یا ہلاک ہوگئے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

تفتان حملے میں ملوث 80 فیصد دہشت گرد گرفتار یا ہلاک ہوگئے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ تفتان میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث 80 فیصد دہشت گرد گرفتار یا ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ سرحدی شہر تفتان میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے۔

سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی خصوصی ٹیم نے دہشت گرد عناصر کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر میں بھی کئی افراد ہلاک، بعض زخمی اور بعض گرفتار ہوگئے ہیں۔

جنرل پاکپور نے کہا کہ دہشت گرد گروہ کا سرغنہ امام زمان کے گمنام سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

News ID 1927907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha