3 نومبر، 2024، 7:02 PM

امریکہ اور اسرائیل اپنے عبرت ناک انجام کے قریب ہیں، جنرل سلامی

امریکہ اور اسرائیل اپنے عبرت ناک انجام کے قریب ہیں، جنرل سلامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نابودی کے دہانے پر کھڑے ہیں، انہیں مقررہ وقت پر مزاحمتی محاذ کی جانب سے عبرت ناک جواب دیا جائے گا۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن اور یوم طلبہ کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلہ اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو خبردار کیا کہ مزاحمتی فورسز مناسب وقت پر انہیں سخت جواب دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں ہونے والے المناک واقعات سے امریکی انسانی حقوق کی حقیقت برملا ہوئی ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں سیاسی اور فوجی انتشار کی بنیادی وجہ ہے جب کہ وہ نہایت بے شرمی سے جمہوریت اور آزادی کے بلند و بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتا۔

واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کو ایران پر حالیہ فضائی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

News ID 1927884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha