29 اکتوبر، 2024، 11:23 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے

حزب اللہ کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور اہم مراکز پر نئے حملے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے شعبہ جنگی اطلاعات کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت نیز لبنان کے دفاع میں آج اسلامی مزاحمت نے ہنیتا شہر میں اسرائیلی دشمن کے فوجی مرکز پر میزائل برسائے۔ 

دوسری طرف صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ قصبوں شلومی، کبری، ہنیتا اور مغربی الجلیل میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

News ID 1927784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha