مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی کل تعداد ذکر کی ہے۔
مذکورہ صہیونی چینل نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک جنگ کے 3 محاذوں پر 898 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمتی فورسز اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 27 بتائی ہے، جن میں سے 26 جنوبی لبنان کی لڑائیوں میں زخمی ہوئے اور ایک فوجی غزہ کی لڑائیوں میں زخمی ہوا۔
تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن اسرائیلی حکام کی سخت سنسرشپ کے باعث ہلاکتوں کے درست اعداد و شمار سامنے نہیں آرہے۔
آپ کا تبصرہ