مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے امریکہ کو ایران پر صیہونی حملے کے لیے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریک ایک بار پھر عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ عراق کی خودمختاری اور عوامی مفادات کی خلاف ورزی پر اصرار کر رہا ہے۔
عامری نے کہا کہ امریکہ عراقی فضائی حدود کو صیہونی حکومت کی خدمت کے لیے استعمال کرتا ہے اور اس کے جارحانہ اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جارحانہ اقدام سے ثابت ہوا ہے کہ عراق میں اس ملک کی قابض فوج کی موجودگی کا مکمل خاتمہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔"
آپ کا تبصرہ