مہر خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے صہیونی حکومت کے ایران کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران اور دیگر مقامات پر صہیونی حملے ایرانی حاکمیت کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
بیان میں فریقین سے کشیدگی کو مزید بڑھانے سے اجتناب کرنے کی اپیل اور خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری اور با اثر ممالک سے اپیل کی ہے کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ