مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی جنرل اسحاق برک نے اعتراف کیا: اسرائیل جنگ میں ابھی تک اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیل طویل عرصے تک جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
صہیونی چینل "Kaan" نے اطلاع دی ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں پر 2600 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور حزب اللہ اب بھی اسرائیل پر حملہ کرنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ