مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بوریل" نے آج ایک تقریر میں دعوی کیا کہ روس یورپ کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے!
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام محاذوں پر اسرائیل کے حملے کی زد میں ہے۔ مجھے امید ہے کہ یورپی یونین اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرے گی۔
جوزف بوریل نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک تباہی اور ایک عظیم انسانی بحران ہے۔ غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے اسرائیل کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دینے کا امریکہ کا فیصلہ کافی نہیں ہے اور اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بائیڈن حکومت کے ایک ڈرامائی اور قریب آمیز اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے صیہونی حکام کو ایک خط کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی بہم رسانی کے لئے 30 دن کی مہلت دینے کو کہا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ