مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ اور جرمنی قاتل صیہونی حکومت کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک میں سے ہیں۔
انہوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا: 17 اکتوبر 2023 کو صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے المعدانی ہسپتال پر اندھادھند بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد مریض اور پناہ گزین شہید ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا یہ پہلا واقعہ تھا جس کی عالمی برادری کی متفقہ طور پر مذمت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ