مہر خبررساں ایجنسی نے مزاحمتی جنگی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے گذشتہ رات اسرائیل کے جدید ڈرون ہرمیس 450 کو مار گرایا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر کی رات صیہونی فوجیوں کے اہم اٹھکانے البغدادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے آج اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی فورسز نے نے آج صبح چھ بجے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کریات شمعون نامی قصبے پر راکٹ داغے۔ حزب اللہ کی صیہونی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ