مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کے ہمراہ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید نیلفروشان کی تشییع کے لئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
کربلائے معلی میں تشییع جنازے کے مراسم میں لاکھوں افراد شامل ہیں تھے اور امریکہ، اسرائیل اور استعماری طاقتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جارہی ہے۔
کربلا معلیٰ میں نماز جنازہ
حرم امام حسین علیہ السلام میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید نیلفروشان کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے وکیل کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
شہید جنرل عباس نیلفروشان کے پیکر پاک کو کل مشہد الرضا علیہ السلام میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا۔
تہران میں کل تشییع جنازہ ہوگی جبکہ پرسوں انھیں اپنے آبائی شہر اصفہان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ