مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ میلبورن میں لبنان کی حزب اللہ کے جھنڈے پر پابندی کے حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں آسٹریلوی باشندوں نے لبنان اور حزب اللہ کے جھنڈے اٹھا کر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کی بھی مذمت کی۔
واضح رہے آسٹریلوی حکومت نے ملک میں حزب اللہ کے جھنڈوں پر پابندی لگائی تھی جس پر ملک بھر کے عوام نے مشتعل ہو کر حزب اللہ کی حمایت میں جھنڈے اٹھا کر احتجاج کیا اور یورپ کے انسانی حقوق کے دوغلے پن کو برملا کرنے کے ساتھ ان کی اسرائیل نوزی پر بھی بھرپور تنقید کی
آپ کا تبصرہ