7 اکتوبر، 2024، 2:32 PM

تین ہزار علمائے اہل سنت کا رہبر معظم انقلاب کو آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت میں خط

تین ہزار علمائے اہل سنت کا رہبر معظم انقلاب کو آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت میں خط

ایران کے تین ہزار سنی علماء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک خط میں آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت کرتے ہوئے قدردانی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے تین ہزار سنی علماء نے اسرائیل کے خلاف ملک کے وعدہ صادق 2 آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب سے قدردانی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ اب جب کہ حضرت عالی کی مقتدر اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت اور ایک باوقار تحمل کے بعد، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی رجیم کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہداء کے اہل خانہ کے غمزدہ دلوں، فلسطین کے نہتے عوام اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو ایک بار پھر راحت ملی اور عالمی استکبار کے اس ناجائز بچے کی نابودی تک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مزاحمت پسندوں کو ایک نئی زندگی اور فولادی عزم ملا۔

اس موقع پر ملک بھر کے اہل سنت ائمہ و جماعت اور علماء و مبلغین  قرآن اور اسلامی تعلیمات کے خادمین اور راہروان راہ وحدت و جہاد تبیین کی حیثیت سے تہران کے حالیہ نماز جمعہ میں حضرت عالی کے روشن بیانات اور دشمن شکن خطبات کو سراہتے ہیں اور امام راحل (رح) کے نظریات اور اس عظیم رہبر کے ساتھ  تجدید عہد کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے غاصب رجیم کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 2 کی کامیابی پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر مسلح افواج کے غاصب اور بچوں کی قاتل رجیم کے خلاف آپریشن پر رہبر حکیم اور کمانڈروں اور مجاہدین سے تشکر و قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ 
7/10/2024

News ID 1927249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha