مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ "ایوییم" کے فوجی اجتماعات کو شدید راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جونہی دشمن کی فوجیں مارون الراس قصبے کی طرف بڑھیں تو مزاحمتی فورسز نے انہیں آتشیں ہتھیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم یہ جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب صہیونی طبی مرکز "ضیف" نے اعتراف کیا ہے کہ آج 39 زخمی صہیونی فوجیوں کو اس مرکز میں پہنچایا گیا۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایگوز رینجر یونٹ اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں 30 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ