مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ہمراہ نیویارک سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنی روانگی سے قبل امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کے اندر اور باہر ایرانیوں کی عزت اور وقار کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پزشکیان نے کہا کہ ایرانی ایلیٹ کلاس، سائنسدان، صنعت کار اور سرمایہ کار، دنیا میں جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، ایرانی حکومت کے لیے قابل احترام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وہ دنیا کے کونے کونے میں رہنے والے ایرانی عوام کی مدد سے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے نئے طریقے تلاش کر سکتی ہے۔
پزشکیان نے نیویارک میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ بین الاقوامی منظرنامے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران پر بھی ملاقاتیں کیں۔
آپ کا تبصرہ