مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جو کچھ ہوا وہ ایک انسانی المیہ ہے۔ایسے سانحات دیکھ کر دنیا کا ہر شخص شرمندہ ہے، حزب اللہ کا ایسے جرائم کا مقابلہ کرنا فطری ہے، آج پورے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان لوگوں کو بھی قتل کرتا ہے جنہوں نے کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچایا اور جنگ میں حصہ نہیں لیا، جن میں خواتین، بچے اور ہسپتالوں میں موجود مریض شامل ہیں جنہوں نے کسی شخص کو قتل نہیں کیا۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ صیہونی رجیم کا سیاہ ریکارڈ دوسرے ممالک پر حملوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں سے بھرا پڑا ہے۔ اصل دہشت گرد صیہونی حکومت ہے، لیکن یہ رجیم اپنے ملک اور سرزمین کا دفاع کرنے والوں کو دہشت گرد کہتی ہے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ذرا اس رجیم کی قتل و غارت گری کے اعداد و شمار کا موازنہ ان مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں سے کریں جنہیں یہ دہشت گرد کہتی ہے۔
آپ کا تبصرہ