25 ستمبر، 2024، 8:57 AM

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف سے ملاقات کی اور دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیوریاک میں موجود ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں لبنان، سعودی عرب، ازبکستان، بلغاریہ، بحرین، کویت اور کیوبا کے وزرائے خارجہ، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل، خلیج فارس تعاون کونسل اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے غزہ افیئرز سمیت غیر ملکی ہم منصبوں اور بین الاقوامی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

News ID 1926891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha