22 ستمبر، 2024، 9:05 AM

آج اچھا کام کریں تو ملک کا مستقبل بہتر ہوگا، صدر پزشکیان کا تعلیمی سال کے آغاز پر خطاب

آج اچھا کام کریں تو ملک کا مستقبل بہتر ہوگا، صدر پزشکیان کا تعلیمی سال کے آغاز پر خطاب

صدر پزشکیان نے ایران میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تعلیم کا میدان کھلا ہے لہذا اگر اچھا کام کریں تو ملک کا مستقبل بہتر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ابتدائی تقریب میں شرکت کی اور تہران میں ڈاکٹر حسن عسکری شیرازی گرلز اسکول میں طالبات سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو آج تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ مستقبل میں ملک کے لئے اچھا کام اور خدمت انجام دے سکیں۔ اگر آج اچھا کام کریں تو ملک کا مستقبل بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی شعبے میں تمام ضروری وسائل اور لوازمات آمادہ کرنا چاہئے۔ ایسا تعلیمی نظام بنانا چاہئے جس میں بچے تخلیقی کام کرسکیں اور دوسروں کے بارے میں سوچیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ باہمی دشمنی اور بدگوئی سے ملک اور معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔ لہذا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور خیرخواہی کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے جذبے سے ہی ملک کی مشکلات حل ہوں گی اور معاشرہ ترقی کرے گا۔

News ID 1926820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha